Posts

Showing posts from 2023
Image
  توحید اور شرک کی حقیقت قرآن و حدیث کی  روشنی میں بسم اللہ الرحمن الرحیم​ "لا الہ الا اللہ"  معنی و مطلب اور مقام و فضیلت لا الہ  میں  لا  لائے نفی جنس ہے اور  الہ  اس کا اسم ہے اور خبر مخذوف ہے ،یعنی  لا الہ  حق ( نہیں ہے کوئی معبود برحق ) الا اللہ ( مگر اللہ )یہ خبر ( حق )سے استثناء ہے۔ الہ  کے معنی ہیں،وہ ذات جس کی عبادت میں دل و ارفتہ ہو ۔یعنی اس کی طرف دل مائل ہوں اور حصول نفع یا دفع ضر کے لئے اسی کی طرف رجوع اور رغبت کریں۔یہ کلمہ اثبات اور نفی دو چیزوں کا مجموعہ ہے۔تمام مخلوقات سے الوہیت کی نفی اور اللہ کے لئے الوہیت کا اثبات۔یعنی اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہےاور اس کے سوا ،مشرکین نے جتنے بھی معبود بنا رکھے ہیں سب باطل ہیں۔ ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ  ﴿62﴾ ترجمعہ: یہ اس لیے کہ حق الله ہی کی ہستی ہے اور جنہیں اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہیں اور بے شک الله ہی بلند مرتبہ بڑائی والا ہے (سورہ الحج،آیت 62) یہ ترکیب جس میں پ...