عقیدہ توحید
عقیدہ توحید اللہ تعالی کا بے حدود بے شمار شکر ہے جس نے اپنے بے باہاں فضل وکرم سے ہمیں یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ عقیدہ توحید اور شرک کے باب میں شکوک وشبہات اور پیدا کردہ الجھنوں کا حل پیش کیا جاسکے۔ دین اسلام میں عقیدہ توحید پہلا اور بنیادی رکن ہے اسلامی نظریہ حیات اسی تصور کو انسان کے رگ و پے میں اتارنے اور اس کے قلب وباطن میں جاگزیں کرنے سے متحقق ہوتا ہے تصور توحید کی اساس تمام مصوران باطلہ کی نفیب اور ایک خدائے لم یزل کے اثبات پر ہے عقیدہ توحید پر ہی ملت اسلامیہ کے قیام، بقاء اور ارتقاء کا انحصار ہے۔ یہی توحید امت مسلمہ کی قوت، علامت کاسرچشمہ اور اسلامی معاشرے کی روح رواں ہے یہ توحید ہی تھی جس نے ملت اسلامیہ کو ایک لڑی میں پرو کر ناقابل تسخیر قوت بنا دیا تھا۔ یہی توحید سلطان و سیر کی قوت و شوکت اور مرد فقیر کی ہیبت وسطوت تھی اس دور زوال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ ملت اسلامیہ جو سو دورں سے خالی ہو چکی ہے اس کے دل میں عقیدہ توحید کا صحیح تصور قرآن وسنت کی روشنی میں از سر نو اجاگر کیا جائے تاکہ مرد مومن پھر لا اور إلا کی تیغ دو دم سے مسلح ہو کر یہ باطل استعماری قوت کا مقابلہ کر سکے۔ ت...