Posts

Showing posts from August, 2015

طب نبوی صَلَّى اللَّهُ عَلَيهِ وَسَلَّم

Image
​ دوا کا استعمال کرنا سنت اور مستحب ہے۔ شفاء اللہ کےحکم سے ہی ہوتی ہے، نبی اکرم صلی الله  علیہ وسلم نے بعض چیزوں کی طرف رہنمائی فرمائی ہے جن میں ألله تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے۔ ذیل میں ان کا ذکر ملاحظہ فرمائیں : (۱) کلونجی : سیدنا ابوہریرہ رضی الله  عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : إن فى الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا السام ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے۔“  (صحيح بخاري : 5688، صحيح مسلم : 2215) (۲) سنائے مکی : سیدنا انس بن مالک رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ثلاث فيھن شفاء من كل داء إلا السام، السنا… ’’تین چیزوں میں سوائے موت کے ہر بیماری کے لیے شفاء ہے۔ ان میں سے ایک چیز سنائے مکی ہے۔“  (السنن الكبري للنسائي : 3467، وسنده حسن) (۳) عود ہندی : ام قیس بنت محصن رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : عليكم بھذا العود الھندي، فإن فيه سبعة أشفية ’’تم اس عود ِ ہندی (قسط شیریں ) کو ضرور استعمال کرو کیونکہ اس میں سات بیماری...